راﺅ انوار نے ایم کیو ایم کے خلاف جو رپورٹ دکھائی وہ میں نے 6 سال قبل مرتب کی تھی : ذوالفقار مرزا

راﺅ انوار نے ایم کیو ایم کے خلاف جو رپورٹ دکھائی وہ میں نے 6 سال قبل مرتب کی ...
راﺅ انوار نے ایم کیو ایم کے خلاف جو رپورٹ دکھائی وہ میں نے 6 سال قبل مرتب کی تھی : ذوالفقار مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماءذوالفقار مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ 2 روز قبل ایس ایس پی راﺅ انوار کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں جس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا تھا وہ 6 سال قبل انہوں نے بنائی تھی ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے ایم کیو ایم کے خلاف تمام ثبوت اکٹھے کر لیے تھے جس کے مطابق انہوں نے رپورٹ بھی مرتب کی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ اس رپورٹ میں ایم کیو ایم کے بھارت کے ساتھ تعلقات کے تمام ثبوت موجود ہیں ۔ ذوالفقار مرزا نے اس کیس کے لیے بننے والی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم سے درخواست کی ہے کہ انہیں بھی اس کیس میں شامل کیا جائے تاکہ وہ اپنے پاس موجود ثبوت منظر عام پر لا سکیں ۔