سپر ہائی وے کراچی میں ٹرالر اور کار میں تصادم ،دو بچوں سمیت 3افراد جاں بحق 4زخمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپر ہائی وے کراچی پر کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاٹھور کے مقام پر کراچی سے حیدر آباد جانے والے کار اور ٹرالر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ٹرالر اور کار کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی۔