خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری ، حملہ آوروں کی تعداد 3تھی

خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری ، حملہ آوروں کی ...
خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری ، حملہ آوروں کی تعداد 3تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ،جس کے تحت حملہ آوروں کی تعداد3تھی۔

خواجہ اظہار الحسن پر گنجان آباد علاقے میں حملہ سوالیہ نشان ہے : فیصل واوڈا کی خواجہ اظہار کے گھر آمد
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قا تلانہ حملے کے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس 3دہشتگرد الگ الگ موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر بفرزون کی پچھلے راستے سے علاقے میں ہوئے تھے،خواجہ اظہار جس وقت عید کی نماز ادا کرکے مسجد سے باہر آئے تو حملہ آورنے ان پر فائرنگ کردی جبکہ اس حملے میں خواجہ اظہار کے علاوہ ان کے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں ایک راہگیر بچہ اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا ۔ فائرنگ کے بعد 2دہشتگرد ایک موٹرسائیکل پر سوار ہو کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ان کا دیگر ایک ساتھی اکیلا موٹرسائیکل پر بفر زون کے راستے سے باہر جانے کی کوشش میں پولیس پارٹی کیساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 3نائن ایم ایم کے پستول استعمال کئے گئے ہیں جبکہ موقع سے ملنے والے گولیوں کے خول ،شواہد اور موٹرسائیکل کو تجزیے کیلئے لیبارٹری بھیج دیاگیا ہے۔

مزید :

کراچی -