گجر نالے پرصفائی اور تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا : میئر کراچی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ گجر نالے پرصفائی اور تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ،حکومت سندھ گجر نالے کے اطراف سڑک اور دیوارکی تعمیرفوری شروع کرے۔
وزیر اعظم یا صدر بننے کی ہوس نہیں،تیسری سیاسی قوت کا خلا پر کرنا وقت کی ضرورت ہے : پرویز مشرف
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منظور کالونی نالے سے بھی تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں،نالے کے اطراف سڑک اور دیوارفوری تعمیرکی جائے۔دیوارنہ ہونے سے دوبارہ تجاوزات قائم ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے اور اگر فوری طور پر کام شروع نہ ہوا توایک سال کی محنت ضائع ہوجائے گی ۔