کراچی میں بدترین ٹریفک جام ،ایک عرصہ کے بعد ڈاکوﺅں کی لوٹ مار
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ کالونی پر پر شدید ٹریفک جام ہونے کے باعث مسلح افراد کی جانب سے لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد شہریوں کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں ہونے والے شدید ٹریفک جام ہو گیا جس کے باعث لوٹ مار کرنے والے بھی باہر نکل آئے ۔ ٹریفک جام میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوﺅں نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد شہریوں کو ان کے موبائی اور نقدی سے محروم کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام شدید ہونے کے باعث گاڑیاں بری طرح پھنس جاتی ہیں اور لوٹ مار کرنے والے افراد باآسانی موبائل اور نقدی چھین کر پیدل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ کافی عرصے سے شہر بھر میں موبائل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور کراچی میں جاری رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کی بدولت شہر میں تمام جرائم تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ گئے تھے لیکن آج ملنے والے موقع سے ڈاکوﺅں نے بھی خوب فائدہ اٹھایا ہے اور متعدد شہری اپنے موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔