پارٹی سے اختلافات، کامران ٹیسوری کاایم کیو ایم کو خیرباد کہنے کا امکان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسور ی کے پارٹی کے ساتھ اختلافات کے پارٹی چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطا بق کامران ٹیسوری کے اپنی جماعت کے ساتھ کافی عرصہ سے اندرونی طور پر اختلافات چلے آرہے تھے جن کے باعث وہ پارٹی کی میٹنگ یا کسی جلسے میں بھی شرکت نہیں کرتے تھے لیکن اب اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں جس کے کامران ٹیسوری کے پارٹی چھوڑنے کی خبر منظرعام پر آئی ہے جبکہ اس حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ پارٹی میں ہوں کہ نہیں پریس کانفرنس میں بتاوں گا اور8دسمبر کے جلسے سے پہلے خطاب کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے اہم رہنما سلیم شہزاد نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر اپنی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں