سعودی عرب بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے سعودی عرب بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے ملزم کو 6 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا اور آج اسے عدالت پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 6 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔