کراچی میں وال چاکنگ پر پابندی،وزیراطلاعات سندھ کی سیاسی جماعتوں کو تنبیہ

کراچی میں وال چاکنگ پر پابندی،وزیراطلاعات سندھ کی سیاسی جماعتوں کو تنبیہ
کراچی میں وال چاکنگ پر پابندی،وزیراطلاعات سندھ کی سیاسی جماعتوں کو تنبیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے شہر بھر میں وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی اور دوسرے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں وزیر اطلاعات نے وال چاکنگ پر پابندی عائد کی اور حکام کو ہدایت کی کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔شرجیل میمن نے تمام کمپنیوں اور سیاسی جماعتوں کو24 گھنٹے میں وال چاکنگ صاف کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور ان کاکہنا تھاکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کے خلا ف ایف آئی آر درج کی جائے گی.

سینے کی جلن سے مکمل نجات کے لیے ان سات مشوروں پر ضرور عمل کریں