عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری میں دھماکہ خیز مواد برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عزیر جان بلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔

وزیر اعظم نوازشریف آج شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں اور تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کیا جائے ۔