ایم کیو ایم کا نام جن حملوں میں آتا ہے اس کی ذمہ داری طالبان قبول کر لیتے ہیں :ندیم نصرت

ایم کیو ایم کا نام جن حملوں میں آتا ہے اس کی ذمہ داری طالبان قبول کر لیتے ہیں ...
ایم کیو ایم کا نام جن حملوں میں آتا ہے اس کی ذمہ داری طالبان قبول کر لیتے ہیں :ندیم نصرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ جن حملو ں میں ایم کیو ایم کے نام آتا ہے انہیں طالبان قبول کرتے ہیں ۔ہمارے ملزمان کو میڈ یا پر لانے کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ریاستی طاقت کے ذریعے ناکام بنا یا گیا ۔ایم کیو ایم کو کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے ۔برطانیہ میں ایم کیو ایم کو مکمل آزادی ہے ۔منی لانڈر نگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا کہ سو فیصد یقین ہے کہ ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کے معاملے میںملوث نہیں ہے اس معاملے میں ہم بے قصور ہیں ۔

مزید :

کراچی -