شاہراہ فیصل پر دستی بم حملہ ،4 پولیس اہلکار زخمی ،چوکی تباہ

شاہراہ فیصل پر دستی بم حملہ ،4 پولیس اہلکار زخمی ،چوکی تباہ
 شاہراہ فیصل پر دستی بم حملہ ،4 پولیس اہلکار زخمی ،چوکی تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہراہ فیصل پر نرسری پل کے نیچے 15کی چوکی پر د ستی بم حملے میں چار اہل کار زخمی ہوگئے جبکہ چوکی تقریباً تباہ ہوگئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پل پر سے گزرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے چوکی پر دستی بم پھینکا ،دھماکے کے نتیجے میں گڑھا پڑ گیا ، دیواریں گرگئیں اور چھت اکھڑنے کے ساتھ ساتھ چوکی کے اندر کے دروازے بھی ٹوٹ گئے ، دھماکے کے باعث ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ بتایاگیاہے کہ سٹریٹ کرائم کے خلاف تشکیل دیے گئے موٹر سائیکل سکواڈکا دفتر اِسی جگہ پر ہے اوراس سکواڈ کا کئی مرتبہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مقابلہ بھی ہوچکاہے، دھماکے وقت چوکی پر پچاس سے زائد موٹر سا ئیکلیں موجود تھیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیاگیاہے اور دھماکہ اس وقت ہواجب شفٹ تبدیل ہورہی تھی، زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ناصر ، مقصود ،اسلم اور ماہیوال شامل ہیں ۔