عدالت نے گیتا حوالگی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت میں بھارتی خاتون گیتاکی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی ۔مقامی عدالت نے بھارتی خاتون گیتا کا ریکارڈ بیان کیا۔گیتا نے اشاروں سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔اس نے بتایا کہ فیصل ایدھی نے مجھے زبردستی نہیں رکھا ہوا تھا۔ میں فیصل ایدھی کے ساتھ گھر جانا چاہتی ہوں۔اس نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ وہ 15 سال سے پاکستان میں رہ رہی ہے اور اسے لاہور سے پولیس نے گرفتار کیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ گیتا کے خون کے نمونے حوالے کئے جائیں تا کہ اس کے خاندان کا تعین کیا جا سکے۔ عدالت نے گیتاحوالگی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔