سپریم کورٹ رجسٹری نے تھر میں غذائی قلت سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی

سپریم کورٹ رجسٹری نے تھر میں غذائی قلت سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کر ...
سپریم کورٹ رجسٹری نے تھر میں غذائی قلت سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سپریم کورٹ رجسٹری عدالت نے تھر میں غذائی قلت پر سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی ہے اور اگلی سماعت پر دوبارہ تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں تھر میں غذائی قلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سپیشل سیکریٹری ریاض میمن نے رپورٹ پیش کی جس پر عدالت کے فاضل جج جسٹس میر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ وہاں کیا حالت ہے اس لیے خدا کا خوف کریں جھوٹ مت بولیں ۔عدالت کے فاضل جج نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ تھر میں کس ہسپتال میں کتنے ڈاکٹر ز ،سٹاف اور سہولیات دی جارہی ہیں ۔عدالت نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔