الطاف حسین کو پارٹی سربراہ رہنا چاہیئے ، 72 فیصد عوام نے فیصلہ دے دیا : رابطہ کمیٹی

الطاف حسین کو پارٹی سربراہ رہنا چاہیئے ، 72 فیصد عوام نے فیصلہ دے دیا : رابطہ ...
الطاف حسین کو پارٹی سربراہ رہنا چاہیئے ، 72 فیصد عوام نے فیصلہ دے دیا : رابطہ کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پارٹی قائد الطاف حسین کی پارٹی سے دستبرداری کی عوامی رائے کے نتائج سامنے آ گئے ہیں ۔

ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کے کیے گئے سروے کے مطابق 72 فیصد عوام نے الطاف حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔

الطاف حسین کی دستبرداری کے بارے میں پولنگ کے اصلی نتائج منظر عام پر آ گئے

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوامی سروے میں صرف 28 فیصد عوام نے الطاف حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا لیکن سروے نتائج کے حوالے سے الطاف حسین عوامی رائے کے مطابق مقبول ترین قائد ہیں ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین پر عوام نے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور اب وہ ہی پارٹی کی قیات کریں گے ۔ یاد رہے ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حسین کی قیادت کے حوالے سے آن لائن عوامی سروے کا انعقاد کیا گیا تھا اور رابطہ کمیٹی کے مطابق عوام نے اس سروے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔

مزید :

کراچی -