سی ویو فائرنگ کے واقعے سے متعلق نیا انکشاف ، مقصد مرسڈیز کو روکنا تھا، گولیاں گاڑی میں بیٹھے افراد کو لگ گئیں:ملزم خاور برنی

سی ویو فائرنگ کے واقعے سے متعلق نیا انکشاف ، مقصد مرسڈیز کو روکنا تھا، گولیاں ...
سی ویو فائرنگ کے واقعے سے متعلق نیا انکشاف ، مقصد مرسڈیز کو روکنا تھا، گولیاں گاڑی میں بیٹھے افراد کو لگ گئیں:ملزم خاور برنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن )کراچی سی ویو پر موٹرسائیکل ریسنگ کے دوران فائرنگ کے واقعے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آیا ہے ۔فائرنگ کرنے والے ملزم خاور برنی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں موقف اپنا یا ہے کہ اس نے فائرنگ انتہائی غصے کے عالم میں کی تھی۔اس کا مقصد مرسڈیز کو روکنا تھا لیکن غلطی سے گولیاں گاڑی میں بیٹھے افراد کو لگ گئیں ۔ملزم خاور کا مزید کہنا ہے کہ وہ بائیک سے گزرنے والے ڈاکٹر رحیم اور مقتول کو جانتا تک نہیں ہے ۔اس نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ویو پر موٹر سائیکل ریس کے دوران ایک مرسڈیز کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ڈاکٹر رحیم گر گئے تھے ۔جس کے بعد مرسڈیز وہاں سے نکل گئی تھی ۔لیکن ملزمان نے موٹرسائیکل اور ڈبل کیبن پک اپ پر مرسڈیز کاپیچھا کیا۔اور ایک جگہ پہنچ کر ملزم خاور برنی نے مرسڈیز پر فائرنگ کردی تھی ۔جس سے گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے 26سالہ ظافر فہیم موقع پر جاں بحق جبکہ زید زخمی ہوگیا تھا۔مقدمے کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مقتول ظافر کو 2 گولیاں لگیں، جو اس کی موت کا سبب بنیں۔تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ جس گاڑی میں ظافر سوار تھا، اس پر دائیں جانب سے فائرنگ کی گئی، ظافر کو سینے اور ہاتھ پر گولیاں لگیں، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

علاوہ ازیں پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان خاور برنی سمیت 4 ملزمان کو خالد بن ولید روڈ کے قریب واقع گھر سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ پک اپ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا گیا۔جبکہ گزشتہ رات ایک کالی ڈبل کیبن گاڑی اپنی تحویل میں لے لی جسے حماد نامی شخص چلا رہا تھا جو واقعے کے وقت اپنے دوست ڈاکٹر رحیم کے ساتھ تھا، تاہم خاور برنی کے ساتھ موجود دانش اور ڈاکٹر رحیم کا ساتھی حماد ابھی تک قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ملزم کا دوست دانش نارتھ ناظم آباد کا رہائشی ہے اور حماد اور دانش دونوں کا موبائل بند ہے، دونوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

کراچی -