عزیر بلوچ کو پاکستان لانے والی ٹیم نے ویزا مدت بڑھوانے کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا

عزیر بلوچ کو پاکستان لانے والی ٹیم نے ویزا مدت بڑھوانے کے لیے وزارت خارجہ کو ...
عزیر بلوچ کو پاکستان لانے والی ٹیم نے ویزا مدت بڑھوانے کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ پولیس نے زیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری گینگ وار کا ملزم عزیر بلوچ دبئی میں انٹرپول کی حراست میں ہے جبکہ اس کی پاکستان حوالگی کے لیے سندھ پولیس کی ٹیم دبئی میں موجود ہے۔لیکن عزیر بلوچ کو لینے کے لیے جانے والی پولیس ٹیم کے ویزوں کی مدت چند روز میں ختم ہو رہی ہے۔سندھ پولیس نے ویزے کی مدت اضافہ کروانے کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے جبکہ خط میں پولیس ٹیم کے ویزوں کی مدت بڑھوانے کے لیے درخواست کی گئی ہے۔سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ویزوں کی مدت نہ بڑھی تو پولیس ٹیم کو عزیر بلوچ کے بغیر ہی وطن واپس آنا پڑے گا جبکہ اس کی پاکستان حوالگی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ جائے گا۔

نابینا افراد کے مطالبات کے بدلے حکومت کی نئی پیشکش