پیپلزپارٹی پاپا ، پھوپھو اور پتر پارٹی بن چکی ،بلاول نوازشریف کا ساتھ دینا چھوڑ دیں:عمران اسماعیل

پیپلزپارٹی پاپا ، پھوپھو اور پتر پارٹی بن چکی ،بلاول نوازشریف کا ساتھ دینا ...
پیپلزپارٹی پاپا ، پھوپھو اور پتر پارٹی بن چکی ،بلاول نوازشریف کا ساتھ دینا چھوڑ دیں:عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاپا ، پھوپھو اور پتر پارٹی بن چکی ہے ، بلاول نوازشریف کا ساتھ دینا چھوڑ دیں ، عمران خان اور بلاول ایک کنٹینر پر کھڑے ہوں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بلاول چوری کرنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نوازشریف اور پیپلزپارٹی کی کرپشن سے خطرہ ہے ، نوازشریف نا اہل ہوئے تو سب سے زیادہ شور بھی پیپلزپارٹی والے ہی مچائیں گے ، بلاول کو پتا ہونا چاہیے کہ پانامہ بل صرف پیپلزپارٹی کا نہیں پوری اپوزیشن کا ہے ، پاکستان میں کسی میں اتنا دم نہیں کہ جوڈیشل کمیشن کو رکوا سکے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول کو معلوم ہے کہ آصف زرداری نے کرپشن کی، آج وہ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاپا ، پھوپھو اور پتر پارٹی بن چکی ہے ، بلاول نوازشریف کا ساتھ دینا چھوڑ دیں ، عمران خان اور بلاول ایک کنٹینر پر کھڑے ہوں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بلاول چوری کرنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں ۔

مزید :

کراچی -