ڈاکٹر عامر لیاقت مسلسل تیسری مرتبہ دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل

ڈاکٹر عامر لیاقت مسلسل تیسری مرتبہ دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل
ڈاکٹر عامر لیاقت مسلسل تیسری مرتبہ دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) عالمگیر شہرت یافتہ براڈ کاسٹر اور ممتاز ریسرچ سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مسلسل تیسرے برس دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دنیا کے صف اول کے تحقیقی ادارے رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر نےا یک مرتبہ پھر عوام الناس میں ان کی بے پناہ مقبولیت کا واضح اعتراف کرتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ انہیں اس فہرست میں جگہ دے دی جو کسی اعزاز سے کم نہیں۔ 2015-16ءکی بااثر ترین مسلمان شخصیات کے تعارف پر مبنی کتاب کے منتظمین نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عوام میں بے پناہ مقبولیت، غیر فرقہ وارانہ سوچ، معاشرے میں امن و برداشت کے فروغ، کرپشن کے خلاف مہم اور سب سے بڑھ کر رسول کریم سے بے پناہ عشق کی بناءپر انہیں ایک مرتبہ پھر اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے، کتاب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دنیا کا مقبول ترین میزبان قرار دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ جیو کے پروگرام ”عالم آن لائن“ سے مقبولیت کی منازل طے کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عوام الناس کے بڑے طبقے میں اپنی غیر فرقہ وارانہ سوچ، بدعنوانی کے خلاف پرزور مہم اور عشق رسول جیسی خوبیوں کی بدولت غیر معمولی مقام حاصل کیا اور زبردست پیشہ وارانہ مہارت اور لوگوں کے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے میڈیا کی انتہائی بااثر شخصیت بن گئے اور پاکستان کے مقبول ترین ٹی وی شوز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا اور جون 2014ءمیں نجی میڈیا گروپ کے پریذیڈنٹ بھی مقرر ہوئے۔

مزید :

کراچی -