عمران خان کچھ بھی کہے ،کراچی صوبہ ضرور بنے گا :الطاف حسین
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کہے لیکن کراچی کو صوبہ ضرور بنا یا جائے گا ۔کراچی سالانہ دو ہزار ارب روپے کما کر قومی خزانے میں جمع کراتا ہے لیکن اس کو ترقی کے لیے صرف پچاس ار ب روپے دئیے جاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ نا انصافی کا سلسلہ تب تک چلتا رہے گا جب تک اس کو الگ صوبہ نہیں بنا یا جائے گا۔میڈ یا رپورٹس کے مطا بق الطاف حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری نے دو بار دھوکہ دیا اور مجھے لوگوں سے گالیاں دلوائیں لیکن پھر بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔