کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ

کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ
 کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔ نیپرا کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیول ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے کی گئی ہے اور رواں ماہ کے بلوں میں بجلی کی نئی قیمت وصول کی جائے گی تاہم ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

مزید :

کراچی -