سنٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم کا کارکن انتقال کر گیا

سنٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم کا کارکن انتقال کر گیا
 سنٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم کا کارکن انتقال کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سنٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم کا کارکن عبدالمجید انتقال کر گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ عبدالمجید کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کا رکن تھا اور اسے برین ہیمرج ہونے کی وجہ سے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں وہ جاں بحق ہو گیا ۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عبدالمجید کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کروائی جائے۔

مزید پڑھیں :غازی آبا دپولیس کی کاروائی جعلی ڈی ایس پی گرفتار

مزید :

کراچی -