آفتاب احمد پر تشدد کیا گیا : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ آفتاب احمد پر تشدد کیا گیا ہے۔
سماءٹی وی کے مطابق مجسٹریٹ کی نگرانی میں چار رکنی میڈیکل بورڈٖنے آفتاب احمد کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا ۔
میڈیکل بورڈ کی جانب سے تیار کر دہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آفتاب احمد کی موت کی بڑی وجہ تشدد تھی۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آفتاب احمد کے جسم کے 35سے 40فیصد حصے پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ انکے بائیں پائوں کا انگوٹھا بھی اکھڑا ہوا ہے ۔ ر
پورٹ میں کہا گیاہے کہ جسم کے مختلف حصوں پر سرخ اور سیاہ زخموں کے نشانات موجود ہیں اور زخموں اور آفتاب احمد کی موت کے درمیان 12سے 36گھنٹے کا فرق تھا ۔
میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آفتاب احمد کے سر اور ٹانگوں کے علاوہ کہنیوں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹوں کے نشانات ملے ہیں تاہم ان کی موت کی حتمی وجہ کا تعین کیمیکل رپورٹس آنے کے بعد ہی کیا جائے گا ۔