ٹڈاپ سکینڈل ‘ یوسف رضا گیلانی اور امین فہم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،آئندہ سماعت پر پیش کرنےکا حکم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹڈاپ سکینڈل کیس میں یوسف رضا گیلانی اور امین فہم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سمائ نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹڈاپ سکینڈل کیس کے ایک اور مقدمے کا چالان منظورکر لیا گیاہے اورعدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔اس سے قبل بارہ مقدمات میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ۔