رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجر ز نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاہے ،رینجرز نے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیاہے۔
ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی اطلاع پر البراق جم خانہ لانڈھی میں کارروائی کی گئی جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیاہے جس میں 40آوان بم ،2730ایل ایم جی ،640ایس ایم جی گولیاں ،راکٹ لانچر ،سات گولے ،سات ایم ایم رائفل ،8ایم ایم رائفل اور بارہ بور رائفلز شامل ہیں ۔
ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ یہ اسلحہ سیاسی جماعت کا عسکری ونگ استعمال کرتا ہے لیکن بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا ہے ۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ یہ اسلحہ ٹارگٹ کلنگ اور شہر کا من خراب کرنے کیلئے استعمال کیا جاناتھا۔