کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری میں حجام کی دکان سے 3افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری میں حجام کی دکان سے 3افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری میں حجام کی دکان سے 3افراد کی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری میں حجام کی دکان سے 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں 

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد حیدری میں پولیس نے حجام کی دکان سے تین افراد کی لاشیں برآمد کر لیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ تینوں افراد حجام کی دکان پر ہی کام کرتے تھے اور رات کو وہی سوتے تھے جن کی موت شٹر بند ہونے کے بعد دم گھنٹے سے ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تینوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرد ی گئی ہیں او رپوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔

مزید :

کراچی -