سی پیک ن لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں بلکہ آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے:مولا بخش چانڈیو

سی پیک ن لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں بلکہ آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے:مولا ...
سی پیک ن لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں بلکہ آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے:مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سی پیک ن لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں ،یہ منصوبہ آصف علی زرداری کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ قوم کے پیسوں سے بنائے جانے والے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔حکومت کا اولین فرض ہے کہ وہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائے ۔سڑکیں اور پل بنانا عوام پر احسان نہیں ہے یہ عوام کا ہی پیسہ ہے جن سے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ممکن ہوتی ہے اس لئے عوا م پر احسان جتانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے بناکر یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جیسے صحت ،تعلیم اور خوراک جیسے اہم معاملات بھی حل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صرف ایسے منصوبوں میں دلچسپی دکھائی دے رہی ہے جن میں لوہے کا استعمال ہو،لگتا ہے، ان منصوبوں سے اتفاق فاؤنڈری کو بہت فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں سندھ کو ایک بھی میگا پروجیکٹ نہیں دیا ہے ۔ماضی میں یوسف رضا گیلانی سے روز استعفے کا مطالبہ کرنے والے نواز شریف اب اپنی باری پر استعفیٰ کے مطالبے پر ناراض نہ ہوں ۔

مزید :

کراچی -