کراچی میں کارپر فائرنگ سے عالم دین سمیت دو افراد جاں بحق،احتجاج ، مظاہرین بم حملے میں بال بال بچے ، مجلس وحدت المسلمین کا سوگ

کراچی میں کارپر فائرنگ سے عالم دین سمیت دو افراد جاں بحق،احتجاج ، مظاہرین بم ...
کراچی میں کارپر فائرنگ سے عالم دین سمیت دو افراد جاں بحق،احتجاج ، مظاہرین بم حملے میں بال بال بچے ، مجلس وحدت المسلمین کا سوگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پارکنگ پلازہ کے قریب کار پر فائرنگ سے علامہ آفتاب حیدر جعفر ی اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے جس پر مجلس وحدت المسلمین نے سوگ کا اعلان کردیا جبکہ ایم اے جناح روڈ اور نمائش چورنگی کے اردگرد حالات کشیدہ ہوگئے ۔قتل و غارت گری کیخلاف مظاہرہ کے دو سو میٹر کے فاصلے پر نامعلوم افراد پانچ کلووزنی بم پھینک کرفرار ہوگئے جسے بعد ازاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق مزار قائد سے صدر مارکیٹ کی طرف جانیوالی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوارعالم دین علامہ آفتاب حیدر جعفری اور اُن کے بنک ملازم دوست مرزاشاہد علی جاں بحق ہوگئے بریگیڈ پولیس کے مطابق لاشیں جناح ہسپتال اور گاڑی تھانے منتقل کردی گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔آغا آفتاب حیدر جعفری کے قتل پر مجلس وحدت المسلین نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔بعدازاں واقعہ کیخلاف مظاہرین ایم اے جناح روڈ پرنکل آئے اور گاڑیوں پر پتھراﺅ کیاجس سے نمائش چورنگی اور اطراف میں ٹریفک شدید جام ہوگئی جبکہ نمائش چورنگی پر ہی ایک بس جلادی گئی ۔ شاہراہ قائدین پر انڈر پاس کے قریب مزار قائد کے مرکزی دروازے کے بالکل سامنے نامعلوم افراد ایک مشکوک پیکٹ پھینک کرفرار ہوگئے جس کے بعد ٹریفک بند کرکے علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے کربم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا۔ ڈسپوزل سکواڈ بم ناکارہ بناکر اپنے ساتھ لے گیااور بتایاکہ دیسی ساختہ بم میں چار سے پانچ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیاتھا، اور پھٹنے کی صورت میں تباہی پھیلا سکتاتھا۔

مزید :

کراچی -