سی ٹی ڈی کی کاروائی،القاعدہ بر صغیر کراچی کے سربراہ سمیت دو دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کاروائی،القاعدہ بر صغیر کراچی کے سربراہ سمیت دو دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی کاروائی،القاعدہ بر صغیر کراچی کے سربراہ سمیت دو دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے القاعدہ برصغیر کراچی کے سربراہ سمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا۔ بوٹ بیسن سے گرفتار دہشت گرد آئی بی اے سے ایم بی اے کر چکا ہے۔بلال کالونی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم القاعدہ برصغیر کراچی کے سربراہ کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹ، 2 دستی بم اور کلاشنکوف برآمد کر لی۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشتگرد سعید اللہ عرف رضوان عرف چھوٹی دنیا نے افغانستان کے شہر برام چاہ سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2 سال کی تربیت لی۔ گرفتار دہشتگرد انجکشن لگا کر متعدد افراد کے برین واش کر چکا ہے۔ دوسری جانب کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بوٹ بیسن کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی میں محمد اویس راحیل نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے جس نے این ای ڈی یونیورسٹی سے انجینئرنگ اور آئی بی اے سے ایم بی اے کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کو ٹریس کر لیا گیا ہے جلد ملزموں کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -