”22اگست کو خودکش نہیں ڈرون حملہ کیا گیا “، متحدہ رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو گئے

”22اگست کو خودکش نہیں ڈرون حملہ کیا گیا “، متحدہ رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی ...
”22اگست کو خودکش نہیں ڈرون حملہ کیا گیا “، متحدہ رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ، رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو گئے ۔

اے آ روائے نیوز کے مطابق پا ک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا ساتھ چھوڑ کر مصطفی کمال کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیااوراسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدیا ۔
ارتضیٰ فاروقی گزشتہ کافی عرصے سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ روز ہی کراچی پہنچے ہیں ۔وہ  2013ءکے انتخابات میں پی ایس 119سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔
ان کاکہنا تھا کہ میرے لیے باہر رہ کر زندگی گزارنا بہت آسان تھا ، 22اگست کو خود کش نہیں ڈرون حملہ کیا گیا ، ہم پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں میں سے ہیں ۔”مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے قافلے میں شامل ہو گیا ہوں ، سب کو نظر آرہا ہے کہ کراچی تباہ ہو رہا ہے ۔

مزید :

کراچی -