ڈاکٹر عاصم حسین کا صحت جرم سے انکار، مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

ڈاکٹر عاصم حسین کا صحت جرم سے انکار، مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
ڈاکٹر عاصم حسین کا صحت جرم سے انکار، مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے گرفتار رہنماءاورسابق صدر زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین نے صحت جرم سے انکار کردیا اور کہاہے کہ جھگڑا کوئی اور ہے ، اُنہیں پھنسایاجارہاہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اے ٹی سی کے منتظم جج کی عدلات میں ڈاکٹرعاصم حسین نے موقف اپنایاکہ پرانے تفتیشی افسر کے بیانات حیران کن ہیں ، انصاف نہیں ہورہااور جان کو بھی خطرہ لاحق ہے ، مجھ پر تشددکیا گیاتاکہ طوطے کی طرح بولوں ، کیسے ہوسکتاہے کہ طوطے کی طرح بولتاجاﺅں ؟ اُن کاکہناتھاکہ کسی نے مارنا ہے تو ماردیں ، دل کا مریض ہوں اور میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے ، خداکے واسطے گھر پر نظربند کردیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ اگر زندہ رہاتو عدالت سے انصاف کی توقع ہے ،مرگیاتوذمہ دارقانون نافذ کرنیوالے ادارے ہوں گے ، حراست کے 90دنوں میں4مرتبہ قرآن مجید کا ختم کیا۔
دوسری طرف ذرائع کاکہناتھاکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے تفتیشی افسر کی تبدیلی پر حکومت سندھ اور پولیس سے عاجز آگئے ہیں اور گورنر ہاﺅس میں ہونیوالی اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس ضمن میں بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔