پیر پگاڑا نے ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا میں صلح کرادی

کراچی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ف کے سربراہ پیر پگاڑا نے سابق وزیراعلیٰ سندھا رباب غلام رحیم اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان صلح کرادی، ایک دوسرے بغلگیر ہوکر گلے شکوے ختم کردئیے۔ ذوالفقار مرزا نے ارباب غلام رحیم کو ان پر سندھ اسمبلی میں جوتے سے وار کرنے والے شخص کا نام بھی بتادیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑوں نے ماضی کے دو حریفوں ارباب غلام رحیم اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی صلح کرادی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اجلاس م یںماضی کے دو حریفوں کے آمنا سامنا ہوا تو دونوں نے ایک دوسرے کو ترچھی نظروں سے دیکھ کر نظر انداز کردیا اور دونوں اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے تاہم پیر پگاڑا نے تمام صورتحال کو بھانپ لیا اور دونوں رہنماﺅں کو اپنے پاس بلایا اور انہیں ماضی کی رنجشیں بھلا کر آگے بڑھنے اور آپس میں دوستی کرنے کا مشورہ دیا اور ان کے دباﺅ پر دونوں رہنماﺅں نے پرانے گلے شکوے ختم کردئیے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ارباب غلام رحیم کو ان پر جوتے کے وار کرنے والے شخص اور ملوث عناصر کے نام بھی بتادئیے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مقامی اخبار کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ارباب غلام رحیم بدین کے حلقوں میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کی حمایت کریں گے جبکہ تھرپارکر میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی حمایت کریں گے۔ اس طرح ماضی کے یہ دونوں حریف اب نہ صرف حلیف بلکہ ایک دوسرے کے دوست بن گئے ہیں۔