کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں: چار ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ بھی برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ناظم آباد، بنارس اور کورنگی میں رینجرز نے چھاپے مارے ۔ ان چھاپوں میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا یہ ملزمان مختلف واداتوں میں ملوث تھے ۔ رینجرز ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ ملزمان شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔