کراچی سے گرفتار دہشت گردسے 18معروف شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد

کراچی سے گرفتار دہشت گردسے 18معروف شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد
کراچی سے گرفتار دہشت گردسے 18معروف شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کی ہٹ لسٹ پر شو بز سے تعلق رکھنے والے 18افراد شامل تھے۔دنیا نیوز کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی ہٹ لسٹ میں پانچ فیشن ڈیزائنر ،پانچ ماڈلز،ایک این جی ورکر،ایک اینکر پرسن ،چار گلو کار اور دو میک اپ آرٹسٹ شامل ہیں ۔گرفتار دہشت گرد کا کہنا ہے کہ ہٹ لسٹ میں شامل افراد آزاد خیال ہیں جو معاشرے میں خرابی کا سبب ہیںاس لیے انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا یا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نشانہ بنا کر معاشرے میں خوف پھیلانا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہٹ لسٹ میں شامل افراد کو خطرے سے آگاہ کر کے نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔