کراچی میں پی ٹی آئی اور سول سوسائٹی کے احتجاج سے گھنٹوں ٹریفک جام:پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، فیصل واوڈا اور متعدد کارکن گرفتار

کراچی میں پی ٹی آئی اور سول سوسائٹی کے احتجاج سے گھنٹوں ٹریفک جام:پولیس کا ...
کراچی میں پی ٹی آئی اور سول سوسائٹی کے احتجاج سے گھنٹوں ٹریفک جام:پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، فیصل واوڈا اور متعدد کارکن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اورسول سوسائٹی کی جانب سے حکومتی کرپشن کے خلاف ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ ریلی کر شرکا پر  پولیس نے لاٹھی چارج  اور شیلنگ کر نے کے بعد  پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کو دوسرے رہنماوں کو گرفتار کر لیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹار گیٹ پر ہونے والے اس احتجاج کی قیادت فیصل واوڈا کر رہے تھے۔ اس مظاہرے کی وجہ سے شارع فیصل پر پانچ گھنٹے سے ٹریفک بند تھی ۔پولیس کی جانب سے بار بار ان کو کہا گیا کہ ٹریفک کو جانے دیں لیکن انہوں نے کوئی بات نہ سنی ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کی جانب سے احکامات ملنے پر کارروائی کی گئی۔پولیس کارروائی کی قیادت ایس ایس پی ملیر راو انوار نے کی ۔

فیصل واوڈا کی غیر اخلاقی حرکت پر عوام سے معافی مانگتا ہوں، سخت کارروائی ہونی چاہئے: نعیم الحق

پولیس کے مطابق  فیصل واوصا سمیت دوسرے رہنماوں کو سمجھایا گیا کہ اس مظاہرے کی وجہ سے شہر میں مکمل ٹریفک جام ہو چکا ہے ان  کو سمجھایا گیا لیکن جب وہ نہ مانے تو ان کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی کی گئی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔گرفتاری کے بعد پولیس فیصل واوڈا کو بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر لے گئی۔بعد ازاں فیصل واوڈا کو ایئرپورٹ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس مظاہرے کی وجہ سے پانچ گھنٹے سے زائد ٹریفک جام رہی۔ اس دوران متعدد ایمبولینسز کو بھی اس ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔کئی مریض ایمبولینسز میں ہی تڑپتے رہے۔