پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں مسافروں کی گفتگو کے حوالے سے آڈیو ٹیپ جعلی نکلی

پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں مسافروں کی گفتگو کے حوالے سے آڈیو ٹیپ جعلی نکلی
پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں مسافروں کی گفتگو کے حوالے سے آڈیو ٹیپ جعلی نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)طیارہ حادثے کے بعد ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس نے غیر ذمہ داری کی انتہا کر دی ،پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں مسافروں کی گفتگو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا آڈیو کلپ غلط ثابت ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے مسافروں کی آخری گفتگو کا دعویٰ کرتے ہوئے بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ویب سائٹس نے ایک غلط اور انتہائی خطرناک آڈیو چلادی ۔ اس آڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ طیارہ حادثے سے ایک منٹ قبل ریکارڈ کی گئی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ آڈیو پی آئی اے کے اس طیارے میں موجود مسافروں کی نہیں تھی بلکہ اتحاد ایئر ویز کے طیارے کے مسافروں کی تھی جو 2016ءمیں ریکاڈ ہوئی ۔

 اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ تباہ

اس آڈیو میں زیر سماعت مسافر اتحادایئر ویز کی پرواز سے ابو ظہبی سے جکارتہ جا رہے تھے جس دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور مسافروں کو اس کے بارے میں بتایا گیا جس کے بعد انہوں نے خوفزدہ ہو کر چیخ و پکار اور رونا شروع کر دیا تاہم تکنیکی خرابی کے باوجود یہ طیارہ بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا بلیک باکس تلاش کر لیا گیاہے مگر اس کو ابھی تک ڈی کوڈنہیں کیا گیا تاہم بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا سائٹس نے اس سے قبل ہی خطرناک اور غلط آڈیو شیئر کر کے نہ صرف جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ قوم کو بھی گمراہ کیا جا رہا ہے کیونکہ دکھ کی اس گھڑی اور قومی سانحے کے موقع پر ضرورت اس امر کی ہے کہ حادثے کی صحیح تصویر کشی کی جائے اور درست معلومات فراہم کی جائیں ۔

ویڈ یو دیکھئے

مزید :

کراچی -