رینجرز حکام عزیر بلوچ سےملاقات کی اجازت نہیں دیتے، ثمینہ عزیر نے ملاقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

کراچی

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے لیڈر عزیر جان بلوچ کی بیوی نے سند ھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میںاستدعا کی گئی ہے کہ انہیں اپنے خاوند سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ میڈ یا رپورٹس کیمطابق ثمینہ عزیر نے ایڈووکیٹ سیفی علی کے زریعے درخواست جمع کر وائی ہے جس میں مزید اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ رینجرز حکام انہیں اور انکے بچوں کو عزیر بلوچ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ۔ اس موقع پر ثمینہ عزیر کے وکیل سیفی علی نے کہا کہ عزیر بلوچ کے معاملے کا قانون کیمطابق ٹرائل کیا جائے اور انکا مکمل چیک اپ کروایا جائے۔ سیفی علی کا کہنا تھا کہ 13 ماہ سے بچوں نے اپنے والد سے ملاقات نہیں کی تاہم عزیر بلوچ کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہئے