ایم پی اے محفوظ یار خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے ایم پی اے محفوظ یارخان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے محفوظ یار خان کی عزیز آباد اور بریگیڈ میں درج دو مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محفوظ یار خان پر اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔