دھاندلی کے الزام میں گرفتار ہونیوالا لڑکا میرا عزیز ہے مگر اسکی ذہنی حالت درست نہیں ہے، سعید غنی

دھاندلی کے الزام میں گرفتار ہونیوالا لڑکا میرا عزیز ہے مگر اسکی ذہنی حالت ...
دھاندلی کے الزام میں گرفتار ہونیوالا لڑکا میرا عزیز ہے مگر اسکی ذہنی حالت درست نہیں ہے، سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؒکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس114میں جاری ضمنی الیکشن کے امیدوار سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ساری پارٹیوں کی اس حلقے پر نظر ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی کا یہ گڑھ ہے یہا ں فساد پھیلا کر پولنگ روکی جائے یا کسی طور پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو منتشر کردیا جائے ، ہم اپنے ووٹرز کے جعلی ووٹ تو نہیں ڈالیں گے ، ہم نے دھاندلی کرنی ہو تی تو خود رینجر کو حلقے میں سیکیورٹی کی درخواست نہ کرتے ، سلطان لاسی ریکارڈ یافتہ مجرم ہے ، اور پی ٹی آئی کے ٹارگٹ پر فساد پھیلا رہاہے ، اور اس نے میری فیملی سے بد تمیزی بھی کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینسر گوٹھ میں پولنگ اسٹیشن پر رینجر کی جانب سے دھاندلی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کارکن کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ رینجر نے جس لڑکے کو گرفتار کیا ہے وہ میرا عزیز ہے اور اس کی ذہنی حالت درست نہیں ہے میری رینجر کے ذمہ دار فسر سے گفتگو ہوئی ہے اور میں نے کہا ہے کہ جس کو آ پ نے گرفتا ر کیا ہے آ پ اس سے دس منٹ بات چیت کر یں آ پ کو خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ یہ شخص دھاندلی کر سکتا ہے کہ نہیں اس پر آ پ کو ہم سے یہ کسی سے پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کئی حلقوں میں امیدوار ، چیف پولنگ ایجنٹس اور ایجنٹس کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جار ہی ہم چاہتے ہیں کہ اند ر جا سکیں اور حالات کا جائزہ لے سکیں انہوں نے مزید کہا کہ اس حلقے کو ہر کو ئی پیپلز پارٹی سے چھیننے چاہتاہے اور اس حلقے میں آزاد امیدوار سلطان لاسی گزشتہ رات پی ٹی آئی کو پیار ہو گیا ہے اور اسے پارٹی نے فساد پھیلانے کا ٹارگٹ ملا ہو ا ہے جسے وہ پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے میری فیملی کے ساتھ بد تمیزی بھی کی ہے جس کی ہم نے شکایت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اندر جانے کے مسائل ہیں کیونکہ تلاشی کے لئے صرف ایک اہلکار ہے ہم چاہتے ہیں کہ تلاشی لینے والوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ اپنے رائے حق دہی استعمال کر سکیں ۔

مزید :

کراچی -