وزیراعلیٰ ہاﺅس سندھ کے اعلیٰ افسر کے بیٹے کی کار کی ٹکر سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق

وزیراعلیٰ ہاﺅس سندھ کے اعلیٰ افسر کے بیٹے کی کار کی ٹکر سے حساس ادارے کا ...
وزیراعلیٰ ہاﺅس سندھ کے اعلیٰ افسر کے بیٹے کی کار کی ٹکر سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور کے قریب وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکریٹری کے بیٹے نے پاکستان نیوی کے ملازم اور لیاری میں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار بھائی بہن کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار 35سالہ ناصر مسیح ولد شریف مسیح کو کچل دیا نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورکار ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ایس ایچ او فیروز آباد سہیل خان کے مطابق متوفی پاکستان نیوی میں بحیثیت خاکروب ملازمت کرتا تھا جبکہ کار ڈرائیور کا نام احمد ہے جو کہ نشے میں دھت ہے اور ملزم وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکریٹری مختار کا بیٹا ہے ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے ملزم احمد کے خلاف متوفی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر163/016درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

کراچی -