شہری عطیات اور چندہ دیتے ہوئے اطمینان کر لیں کہ رقم دہشتگرد ی کیلئے تو استعمال نہیں ہو رہی :ترجمان رینجرز
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان رینجرز نے کہاہے کہ شہری عطیات اور چندہ احتیاط سے دیں اور اطمینان کر لیں کہ رقم دہشتگردی کیلئے تو استعمال نہیں ہور ہی ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ دہشتگردوں ،بھتہ خوروں ، سیاسی ، مذہبی، کالعدم،عسکری سیلزکیخلاف آپریشنزکیے گئے ،5ستمبر2013 سے جاری آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ اوردہشتگردی میں کمی آئی۔