انتخابات لڑنا ہر سیاسی جماعت کا حق،ماضی کی طرح بھی پی پی کیخلاف تمام اتحادوں کو شکست دیں گے،سعید غنی

انتخابات لڑنا ہر سیاسی جماعت کا حق،ماضی کی طرح بھی پی پی کیخلاف تمام اتحادوں ...
انتخابات لڑنا ہر سیاسی جماعت کا حق،ماضی کی طرح بھی پی پی کیخلاف تمام اتحادوں کو شکست دیں گے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا کہ انتخابات لڑناہرسیاسی جماعت کاحق ہے، ماضی کی طرح بھی پی پی کےخلاف تمام اتحادوں کوشکست دیں گے،سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہناتھا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا الحاق کافیصلہ اپناہے، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک ہی ہیں،ان میں کوئی فرق نہیں،انہوںنے کہا کہ لوگ ان کو ووٹ دیتے ہیں ہم اس کو ویلکم کرتے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ الیکشن سے قبل تمام اینٹی پیپلزپارٹی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوںگی ،انہوں نے کہا کہ تلخ لہجہ نوازشریف، ن لیگ اور اداروں کیلئے مناسب نہیں۔

مزید پڑھیں:۔نوازشریف ریفرنسز کے باوجود محلات میں رہ رہے ہیں،ہم آج بھی بکتر بندگاڑیوں میں آرہے ہیں،یہ احتساب کا دہرانظام ہے، شرجیل میمن

مزید :

کراچی -