وسیم اختر نے فاروق ستار کو سیاست چھوڑنے کے اعلان سے روکنے کے لئے میڈیا کے مائیک نیچے گرا دیئے

وسیم اختر نے فاروق ستار کو سیاست چھوڑنے کے اعلان سے روکنے کے لئے میڈیا کے ...
وسیم اختر نے فاروق ستار کو سیاست چھوڑنے کے اعلان سے روکنے کے لئے میڈیا کے مائیک نیچے گرا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اخترنے ڈاکٹر فاروق ستارکی پریس کانفرنس کے دوران ہی آگے بڑھ کر میڈیا کے نمائندوں کو پیچھے کرتے ہوئے میز پرپڑے ہوئے مائیک کو نیچے گر ا دیا،ان کے اس اقدام کے باوجود فاروق ستار اپنا اعلان بغٰیر کئے نہیں رکے۔
کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے دوران جہان اور بہت ساری باتیںہوئی وہیں پر وسیم اختر کی حرکت بھی میڈیا بھی نمایاں ہوئی ۔اپنی پریس کانفرنس میں جہاں فاروق ستار نے اپنے دل کے بھڑاس خوب نکالی،تو وہیں ان کے چاہنے والے بھی پیچھے کیسے رہتے ۔
مئیرکراچی وسیم اخترنے جب پریس کانفرنس کے دوران یہ محسوس کیا کہ فاروق ستار سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنے لگے ہیں تو وہ آگے بڑھ کر میڈیا نمائندوں کو  پیچھے ہٹاتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار سے مائیک چھیننے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی تو مئیر کراچی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے فاروق ستار کے سامنے پڑے ہوئے مائیک میز سے نیچے گرادیئے جس کو میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید :

کراچی -