لیاری میں رینجرز کی کارروائی ، زیر زمین چھپائے گئے اسلحٰہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

لیاری میں رینجرز کی کارروائی ، زیر زمین چھپائے گئے اسلحٰہ کا بڑا ذخیرہ برآمد
لیاری میں رینجرز کی کارروائی ، زیر زمین چھپائے گئے اسلحٰہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاری میں کارروائی کی اور زیر زمین چھپایے گئے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ۔ اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہو نا تھا ۔

انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدکیے گئے اسلحہ میں 1ایل ایم جی،6ایس ایم جی،3تھری زیروتھری رائفل،3سیون ایم ایم رائفلیں شامل ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے تاہم کارروائی کے دوران کسی ملزم کی گرفتاری کے بارے میں نہیں بتایا گیا ۔

مزید :

کراچی -