حکومت نے ایئرسیال کو پروازوں کا لائسنس جاری کردیا

کراچی

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے زیرانتظام ایئرسیال کو ایئرلائن چلانے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سیکشن آفیسر اے ٹی ون امین اللہ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھاٹری کو مراسلہ نمبر AT-3(1)2017 بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے میسرز ایئر سیال کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی اس ایئرلائن کو اپنی پروازیں اڑانے کی اجازت دیدے اور اس سلسلے میں تمام مروجہ قوانین کی پابندی کرائی جائے۔ واضح رہے کہ ایئرسیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ملکیت اور اس کے زیرانتظام ہے جبکہ سیالکوٹ کا سیال ایئرپورٹ بھی ان کے زیرانتظام ہے۔