”نمائندوں کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا“سندھ ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کالعدم قرار دیدیا

”نمائندوں کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا“سندھ ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ...
”نمائندوں کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا“سندھ ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کالعدم قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کالعدم قرار دیدیا اس طرح اب نمائندوں کا اتخاب شو آف ہینڈ سے نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین ، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔
جیون نیوز کے مطابق ہائیکورٹ نے اس ترمیم کیخلاف ایم کیو ایم ، ن لیگ اور فنکشنل لیگ کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے حق کا بول بالا ہوا۔ پیپلز پارٹی کراچی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود اپنا میئر لانا چاہتی تھی لیکن اب اس فیصلے کے بعد اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔