امن و امان کی صورتحال سندھ میں پہلے سے بہتر ہے:مراد علی شاہ

امن و امان کی صورتحال سندھ میں پہلے سے بہتر ہے:مراد علی شاہ
امن و امان کی صورتحال سندھ میں پہلے سے بہتر ہے:مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور (این این آئی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال سندھ میں پہلے سے بہتر ہے، آمروں کی حکومت میں لوگ کانوائے میں سفر کرتے تھے مگر آج کے حالت ان سے بہتر ہیں ۔

بھارتی حکمران تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں: علی گیلانی
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ تما م پریس کلب جن کو ماضی میں گرانٹ نہیں ملی ان کو 2017-18 کے بجٹ میں گرانٹ دی جائے گی تمام صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ شکارپور میں ترقیاتی کام تیزی سے ہورہے ہیں کچھ افسران کی شکایت ملی ہے اس پر نظر رکھی جائے گی جہاں تک اسپتال کا تعلق ہے تو میں ہسپتال وزٹ کرتا رہا ہوں ڈاکٹر سکندر میندھرو کو کہوں گا کہ شکارپور کے سول اسپتال پر خصوصی توجہ دے اور عوام کے خدمت کے لائق بنائے ، مراد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہر دور میں مخالف اتحادوں سے مقابلہ کیا ہے عوام نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے اب بھی کٹھ جوڑ کرنے والے کو شکست کاسامنہ کرنا پڑے گا اگر کسی دور میں پیپلزپارٹی حکومت نہیں بناسکی تو بھی مخالفین سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں ۔

مزید :

کراچی -