لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے پیپلز پارٹی سے تعلقات منظر عام پر آگئے

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے پیپلز پارٹی سے تعلقات منظر عام پر ...
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے پیپلز پارٹی سے تعلقات منظر عام پر آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کے مفرور سرغنہ عزیر جان بلوچ کے پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہوا ہے ۔ایک ویڈ یو منظر عام پرآئی ہے جس میںپیپلز پارٹی کے متعدد رہنما وں نے عزیر جان بلوچ کی وفاداری کاحلف اٹھا یا ۔حلف اٹھانے والوں میں یوسف بلوچ، ثنیہ ناز اورجاوید ناگواری شامل تھے ۔
سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے عزیر جان بلوچ کو پیپلز امن کمیٹی کی رکنیت بھی دی ۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے 2013میں وزارت کا حلف اٹھاتے ہی عزیر جان بلوچ کی استقبالیے کی تقریب میںشرکت کی ۔اس تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپر ،شہلا رضا ،ذوالفقار مرزا ،شرمیلافاروقی سمیت کی رہنماﺅںنے شرکت کی ۔ اس تقریب میں عزیر بلوچ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور فریال تالپور کا استقبال کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ لیاری سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے عزیر بلوچ سے وفاداری کا حلف اٹھایا تھا ۔حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے عزیر بلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواران جو عزیر بلوچ سے وفاداری کا اعلان کریں گے ان کوالیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چےئرمین اور دیگر اعلی قیادت متعدد بار عزیر بلوچ سے تعلق کی تردید کرتی رہی ہے ۔