کراچی ایئرپورٹ،دو مسافر وں سے ایک کروڑ15 لاکھ کا سونا برآمد
کراچی (ویب ڈیسک)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دومسافر وں کے قبضے سے ایک کروڑ15 لاکھ کا سونابرآمد ہوا ہے ،مسافر دبئی سے بذریعہ امارات ایئر لائن کی پرواز ek602 سے کراچی آئے تھے ، ملزمان نے سونا اپنے جسموں سے باندھاہوا تھا، کسٹم حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹو کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات عملے نے دبئی سے بذریعہ امارات ایئر لائن کی پرواز ek602 سے کراچی آنے والے جمیل اختر اور جمیل قریشی نامی پاکستانی مسافروں سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کا 3 کلو سونا برآمد کر کے دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیاہے۔دونو ں ملزمان نے برآمد شدہ سونا اپنے جسم کے ساتھ باندھاہوا تھا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں