جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے فیس بک کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو 2 فروری کو مہوش نامی خاتون نے شکایت کی کہ فہد باری نامی شخص اس کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر اسے ہراساں کررہا ہے ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے خاتون کی شکایت پر تحقیقات شروع کیں تو پتا چلا کہ خاتون کے نام کا جعلی اکاؤنٹ 18 دسمبر سے کام کررہا ہے جس پر ایف آئی اے نے اکاوٗنٹ ڈیلیٹ کردیا اور لیاقت آباد میں کارروائی کرکے فہد باری کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

کراچی -