شہر قائد میں نجی ٹارچر سیل پر بیلف کا چھاپہ، رشوت نہ دینے کی پاداش میں قید 3افراد بازیاب

شہر قائد میں نجی ٹارچر سیل پر بیلف کا چھاپہ، رشوت نہ دینے کی پاداش میں قید ...
شہر قائد میں نجی ٹارچر سیل پر بیلف کا چھاپہ، رشوت نہ دینے کی پاداش میں قید 3افراد بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بیلف نے غیرقانونی نجی ٹارچر سیل  پچھاپہ مار کر رشوت نہ دینے کے عوض قید کئے گئے 3افراد کو بازیاب کرا لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سکینڈل، معطلی کے بعد وطن واپسی ، دوران سفر جہاز میں شرجیل خان کیا کچھ کرتے رہے؟ ایسی تفصیلات کہ آپ کا دل بھی بھرآئے گا 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک خاتون نے سول جج کی عدالت میں پیش ہوکر درخواست دی کہ علاقے کے ایس ایچ او نے میرے 3بچوں کو رشوت نہ دینے کی وجہ سے تھانے کے عقب میں قائم کئے گئے نجی ٹارچر سیل میں قید کیا ہوا ہے جن پر پولیس بہیمانہ تشدد بھی کررہی ہے،میرے بچوں کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرایا جائے۔ سول جج نے خاتون کا موقف سننے کے بعد عدالتی بیلف کی ٹیم تشکیل دی جس نے اس وقت نجی ٹارچر سیل پرچھاپہ مارا جس وقت وہ خالی تھا۔ بیلف نے کارروائی کرتے ہوےت متاثرہ خاتون کے تینوں افراد  کو بازیاب کرواکر سول جج کے روبرو پیش کر دیا جبکہ سول جج نے مغویوں کا بیا ن ریکارڈ کرنے کے بعد ایس ایچ او کیخلاف کارروائیکرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

مزید :

کراچی -